61

عوام محکمہ تعلیم میں بہت جلد بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے، مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش

عوام محکمہ تعلیم میں بہت جلد بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے، مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ معیارتعلیم کی بہتری کیلئے اساتذہ کی تربیت، تدریسی کورس میں مزید بہتری اور امتحانات کے نظام کو مزید فعال بنایا جائیگا۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ ہم نے طلباء کو بہترین ماحول اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس کے تحت قبائل اضلاع بشمول پورے صوبے کی تعلیمی نظام میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔

ضیاء اللہ بنگش کوالٹی ایجوکیشن کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ سیکرٹری ایجوکیشن ارشد خان اور دوسرے ماہرین تعلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے شروع کردہ اور جاری منصوبوں بشمول کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کیلئے جلد ایڈوائزری گروپ بھی بنایاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف کریکلم اینڈ ٹیچرز ایجوکیشن (ڈی سی ٹی ای ) نے کلاس اول سے لیکر دہم تک بہترین نصاب تعلیم بنایا۔ جو کہ بالکل موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں اصلاحات کی بدولت عوام کو روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی جس کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو بھی بھرپور سپورٹ فراہم کی جائیگی۔ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مشیرتعلیم نے کہاکہ اس بجٹ میں تمام سکولوں میں سہولیات کی فراہمی، اضافی کلاس رومز کی تعمیر اور سکولوں میں فرنیچر مہیاں کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری شبانہ روز محنت جاری ہے اور عوام محکمہ تعلیم میں بہت جلد بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں