61

وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پسماندہ علاقوں کی ترقی میں سنجیدہ ہیں۔ مشیر تعلیم

وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پسماندہ علاقوں کی ترقی میں سنجیدہ ہیں۔ مشیر تعلیم

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کے فلاح وبہبود اورتیز تر ترقی میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور ان ہی کی خصوصی ہدایات پر عوام کے باہمی مشاورت سے ایک جامع اور قابل عمل ترقیاتی حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں صحت، تعلیم، مواصلات، بجلی، پینے کے صاف پانی اور دیگر اہم شعبوں میں عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام شروع کیاجاچکا ہے۔ جن کی تکمیل سے عوام کی محرومیوں کا کافی حد تک ازالہ ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد زئی کوہاٹ میں اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔مشیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں انشاء اللہ ان کے حلقہ نیابت کے بڑے بڑے اجتماعی مسائل حل ہو جائیں گے جبکہ لوگوں کے انفرادی مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کوہاٹ میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہائی سکولز نمبر2، نمبر3، نمبر4، کمپری ہنسیو اور کاغذئی کوہاٹ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا ہے اور رواں تعلیمی سال میں ان میں انٹر کی باقاعدہ کلاسیں شروع کردی جائیں گی۔ اسی طرح سیکنڈ شفٹ کیلئے پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی درجہ بلند ی سے صوبے میں بچوں کی ڈراپ آؤٹ اور آؤٹ آف سکول بچوں کا مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ان کی پوری کوشش ہے کہ موجودہ مدت میں کوہاٹ کے تعلیم کے حوالے سے تمام مسائل حل کئے جائیں۔ انہوں نے تعلیم کی بہتری کے حوالے سے عوامی آراء اور تجاویز بھی طلب کیں۔بعد ازاں مشیر تعلیم استرزئی میں پی ٹی آئی کارکن ساجد علی، علی زئی میں پولیس اہلکار کرامت حسین، جنگل خیل میں سید مظارب شاہ اور شبیر قریشی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہوں پر گئے اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مغفرت کی دعا کی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں