88

پہلا رمضان نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر پختونخوا میونسپل گراؤنڈ کوہاٹ میں شروع ہوگیا

پہلا رمضان نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر پختونخوا میونسپل گراؤنڈ کوہاٹ میں شروع ہوگیا

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کوہاٹ کے زیر اہتمام میونسپل فٹ بال گراؤنڈ کوہاٹ میں پہلا رمضان نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اتوار کی رات باقاعدہ آغاز ڈی ایف اے کرک اور فرنٹیر کلب نصرت خیل کوہاٹ کے مابین کھیلے گئے میچ سے ہوگیا۔ مذکورہ ٹورنامنٹ میں ریجن کی 60 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میں ڈی ایف اے کرک نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سید سکندر شاہ تھے۔ رمضان ٹورنامنٹ میں روزانہ 3 میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ رات 10 بجے سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 26 یا 27 رمضان المبارک کو کھیلا جائے گا.

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں