2,326

گرمی کی چھٹیوں کی فیس لینے پر کوہاٹ میں 7 سکول سیل کردیئے گئے

گرمی کی چھٹیوں کی فیس لینے پر کوہاٹ میں 7 سکول سیل کردیئے گئے

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے چھٹیوں کے فیس وصول کرنے پر7 نجی تعلیمی اداروں کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مراداحمد خان ہوتی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن اتھارٹی کے ہمراہ عوامی شکایات پر 7 نجی تعلیمی اداروں جن میں دی ایجوکیٹر سکول پنڈی روڈ / کے ڈی اے برانچ،دارالعلم بنوں روڈ، انٹیلیکچول سکول بائی پاس روڈ، دی الائیڈ سکول کے ڈی اے گیٹ نمبر3،دی گرائمر سکول اوریونائٹیڈ ایجوکیشن اکیڈیمی شامل ہیں کا اچانک معائنہ کیا اورانہیں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے والدین سے جون،جولائی اوراگست کے مہینوں کی فیسیں وصول کرنے پرسیل کردیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کومتنبہ کیاہے کہ وہ چھٹیوں کے فیسوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ عوام کے وسیع ترمفاد میں کیاہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

گرمی کی چھٹیوں کی فیس لینے پر کوہاٹ میں 7 سکول سیل کردیئے گئے” ایک تبصرہ

  1. یہ صرف نیوز کو گرم رکھنے کے لیے ہے۔اقراء سکول میں میں نے کل فیس جمع کروائی ہے اسے کوئی نہی دیکھتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں