97

اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈی اے پر اچانک چھاپہ

اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈی اے پر اچانک چھاپہ

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے منگل کے روزڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پروہ مریضوں اوران کے لواحقین سے ملے اور ان سے حکومت کی جانب سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کی فراہمی و معیار اور ڈاکٹروں کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے او پی ڈی، سرجری وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، فارمیسی اور میڈیکل سپلائیز کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں کی بھی عیادت کی۔فرقان اشرف نے ڈاکٹرز اور دوسرے طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اورممکنہ حد تک مریضوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر فرقان اشرف نے تاندہ ڈیم میں نعشوں کی ریکوری میں بہترین خدمات پر سول ڈیفنس کوہاٹ کے رضاکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے اور ان کے جذبہ انسانی کو سراہا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں