237

ضلعی انتظامیہ کا برف خانوں کا دورہ، ایک برف خانے کو جرمانہ بھی کیا

ضلعی انتظامیہ کا برف خانوں کا دورہ، ایک برف خانے کو جرمانہ بھی کیا

جہاں ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے رمضان سستا بازار کا اہتمام کیا تھا وہیں ضلعی انتظامیہ نے عوام تک صاف شفاف اشیاء خوردونوش پہنچانے کا بھی ذمہ لیا ہے۔ آج ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے کوہاٹ میں موجود برف خانوں کا دورہ کیا۔ دورے میں برف خانے میں صفائی کی صورت حال کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ناقص صفائی پر موقع پر ہی اے سی کوہاٹ نے ایک برف خانے کو جرمانہ کیا جبکہ باقی برف خانوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برف خانوں کے سانچوں کی صفائی نہ کی گئی تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ عوام تک صاف اشیاء پہنچائی جائیں بصورت ديگر سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں