45

کشمیریوں کی ہرسطح پرسفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ

کشمیریوں کی ہرسطح پرسفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ

بھارت کی جانب سے کشمیر کے خصوصی حیثیت کے خاتمے،کشمیر میں بھارت کے جاری مظالم وبربریت کو روکنے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف کی قیادت میں میونسپل کمیٹی تا پشاور چوک ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی کے افراد،طلباء اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پورشرکت کی۔ ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی، انڈیاکی بربادی تک جنگ رہے گی، پاکستان زندہ باد اور کشمیر زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے اور کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیاگیا۔ ریلی کے شرکاء نے آخری دم تک کشمیریوں کاساتھ دینے اورہرمشکل میں ان کا بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورہم کشمیریوں کی ہر سطح پر سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق پرامن طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں