45

ضلعی انتظامیہ کا لاچی میں موجود میڈیکل سٹورز کا دورہ، متعلقہ حکام بھی موجود 

ضلعی انتظامیہ کا لاچی میں موجود میڈیکل سٹورز کا دورہ، متعلقہ حکام بھی موجود 

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لاچی محمد علی شاہ نے ڈرگ انسپکٹر کوہاٹ عرفان، اسسٹنٹ ڈرگ ،ٹی ایم اے اور مقامی پولیس کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا۔ جہاں دکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل سٹور پر موجود ادویات کا معائنہ کیا اور کہا کہ لائسنس نہ ہونے اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کاسلسلہ جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیسن دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری سے اپنا کاروبار جاری رکھیں۔ بصورت دیگر سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں