33

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا محکمہ مال کو سورگل اراضی تنازعہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا محکمہ مال کو سورگل اراضی تنازعہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نواز نے علاقہ سورگل میں اراضی کاتنازعہ حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر اپنے دفتر میں وہاں کے مقامی منتخب نمائندوں اور عمائدین پرمشتمل جرگہ کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی جس میں مذکورہ تنازعہ کا پُر امن حل نکالنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ جرگہ میں سابق تحصیل ناظم اورریونیوعملے نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کو ہدایت کی کہ وہ اراضی کے تنازعے کا فوری حل تلاش کریں اوراس سلسلے میں انہیں رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ علاقے کے وسیع ترمفاد کو مد نظر رکھاجائے اور کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی زیادتی یا ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں