86

توغ یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کوہاٹ کا فائنل الہدیٰ الیون نے جیت لیا

توغ یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کوہاٹ کا فائنل الہدیٰ الیون نے جیت لیا

توغ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسلر توغ 1 شوکت خان کے تعاون سے منعقدہ توغ یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔بنگش گراؤنڈ توغ بالا میں 15 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں علاقہ کے 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ الہدیٰ الیون اور سپر سٹار الیون کے مابین کھیلا گیا۔ سپر سٹار الیون کا 44 رنز کا ٹارگٹ الہدیٰ الیون نے باسانی پورا کر لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسلر توغ 1 شوکت خان اور نائب ناظم ویلج کونسل 1 توغ 1 راشد الاسلام تھے۔ اس موقع پر توغ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران سردار خان، محمد انعام خان، سعید اللہ خان، شکیل ہاشمی، محمد مصدق، مہران جان، فیصل شاہ، فہیم شاہ اور عظمت خان سمیت شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شوکت خان نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ان کو نشہ و دیگر سماجی برائیوں سے بچایا جاسکے۔ توغ یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی حکومت کے اس وژن کا عکاس ہے۔ توغ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھر پور تعاون کرنے پرشوکت خان اور راشد الاسلام کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں، میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین بولر الیاس خان، بہترین بلے باز ارسلان خان،میڈیا کوریج کیلئے سعیداللہ خان، سوشل میڈیا کوریج کیلئے عظمت خان،امپائر اور آرگنائزر فیصل شاہ اور مہران خان کو انعامات اور کھلاڑیوں کو شرٹس دیں۔ توغ یوتھ کی جانب سے مہمان خصوصی کو یاد گار شیلڈز پیش کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے ونر، رنر اور کمیٹی کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں