166

کوہاٹ کے نوجوانوں کو بہترین و جدید کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم

کوہاٹ کے نوجوانوں کو بہترین و جدید کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم

کوہاٹ کے نوجوانوں کو بہترین و جدید کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم، گولف اینڈ کنٹری کلب کوہاٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی کامران بنگش نے جی او سی میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ کےہمراء کوہاٹ میں ڈھوڈہ شریف کے مقام گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے ساتھ واقع کنٹری کلب کا دورہ کیا۔ کنٹری کلب میں جاری کام کا معائنہ کیا اور کھیلوں کی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ ضیاء اللہ بنگش نے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اسد نواز جنجوعہ کے جانب سے کام تیزی سے جاری ہے۔ کنٹری کلب کوہاٹ میں گلف، تھیم پارک، جمنازیم، انڈور اور آوٹ ڈور تمام گیمز کی سہولیات، سوئمنگ سمیت دیگر تمام گیمز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کنٹری کلب جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے اور کوہاٹ کے نوجوان جلد اِن جدید کھیلوں کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں