869

مرتضی حسن ساوتھ ایشین گیمز 2019 کے تائیکوانڈو ایونٹ کے ریفری نامزد 

مرتضی حسن ساوتھ ایشین گیمز 2019 کے تائیکوانڈو ایونٹ کے ریفری نامزد 

دسمبر میں ساوتھ ایشین گیمز 2019 نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں منقعد کیے جا رہے ہیں۔ اس انٹرنیشنل ایونٹ میں کوہاٹ کو بھی ایک اعزاز حاصل ہوا۔ کوہاٹ کے سپوت مرتضی حسن بنگش انٹرنیشنل ریفری سیکرٹری پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن تائیکوانڈو ایونٹ میں بطور ریفری نامزد کیے گئے ہیں۔ مرتضی حسن بنگش ان مقابلوں کے لئے بحثیت آفیشل شرکت کے لیے 29 نومبر کو نیپال کے دارلحکومت کٹھمنڈو روانہ ہوں گے۔ مرتضی حسن نے اپنی نامزدگی کو پاکستان اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔ مرتضی حسن اس سے پہلے 2016 میں بھارت اور 2019 میں بنگلہ دیش کے علاوہ ایشن گیمز 2018 انڈونیشیا، ایشین گیمز کوریا 2019، اسلامک گیمز آزر بائیجان، اسلامک گیمز انڈونیشیا کے علاوہ کئی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائض سرانجام دے کر دنیا بھر میں نام روشن کیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں