180

کوہاٹ میں خیبر پختونخوا گیمز 2020 کی لوگو اور ٹرافی کی رونمائی

کوہاٹ میں خیبر پختونخوا گیمز 2020 کی لوگو اور ٹرافی کی رونمائی

کوہاٹ میں خیبر پختونخوا گیمز 2020 کی لوگو اور ٹرافی کی رونمائی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقدہ ایک شاندار اور پر وقار تقریب میں کی۔ تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک، ڈی ایس او کرک اسماعیل خان، ڈی ایس او ہنگو محمد نوید، اے ڈی شفقت اللہ، اے ڈی ذاکراللہ، یوسف خان آفریدی، محکمہ تعلیم مردانہ و زنانہ کے افسران، معززین شہر، میل و فیمیل کھلاڑیوں اور شائقین کھیل نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ حضرت اللہ خٹک نے بتایا کہ اس ٹرافی کےلئے صوبہ بھر میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر مقابلے منعقد ہوں گے ۔ ڈویژنل مقابلہ میں جیت پر یہ ٹرافی ونر کو دی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کو عام طور پر غیر نصابی سرگرمی سمجھا جاتا ہے جبکہ دراصل یہ ہماری نصابی سرگرمی ہی ہے کیونکہ سپورٹس سرگرمیوں کے نتیجے میں جسم کی تمام قوتوں اور صلاحیتوں کو تقویت ملتی ہے جن میں دماغ اور اعصاب کی تقویت بھی شامل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر درست منصوبہ بندی اور منزل کا درست تعین کیا جائے تو سپورٹس مین دوسرے جوانوں کے مقابلہ میں بہتر تعلیمی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے نتیجے میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا ہوتا ہے جو زندگی بھر کام آتا ہے ۔ ڈی سی کوہاٹ نے کہا کہ جیت کیلئے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ سمارٹ کھیل کھیلا جائے اور شکست کو چیلنج کے طور پر لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کو بہت اہمیت دے رہی ہے جس کے نتیجے میں نوجوان نسل کو شاندار مواقع حاصل ہوں گے ۔ تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ٹرافی اور لوگو سے پردہ ہٹا کر باقاعدہ رونمائی کی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں