261

کوہاٹ میں زندگی ایپ آگاہی مہم

کوہاٹ میں زندگی ایپ آگاہی مہم

وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی زندگی ایپلیکیشن کی آگاہی مہم کے سلسلے میں کوہاٹ یونیورسٹی پہنچ گئے۔ اس تقریب میں کوہاٹ یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران شہریار آفریدی نے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام سے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمیں منشیات کی روک تھام کے لئےاپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ہماری نوجوان نسل کے مستحکم مستقبل کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ سب سے تشویشناک اور قابل فکر چیلنج اپنی نوجوان نسل کو منشیات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں زندگی ایپ کا افتتاح کیا۔ اس ایپ کی آگاہی مہم کے سلسلے میں وفاقی وزیر نے پہلا دورہ کوہاٹ کا کیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں