416

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کاروائی، 7 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ کا ٹینکر برآمد

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کاروائی، 7 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ کا ٹینکر برآمد

‏کوہاٹ انڈس ہائی وے پر فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کاروائی
‏کرتے ہوئے 7 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ لےجانے والا ٹینکر پکڑ لیا۔

فوڈ سیفٹی آفیسر سلمان احمد ‏کے مطابق دودھ میں 17 فی صد پانی ملایا گیا تھا۔

اس جرم پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے عوام کے لیے حفظان صحت کا خیال رکھتے ہوئے تمام اشیاء خوردونوش کی جگہوں پر چھاپے مار کر عوام کو بہترین غذا فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔

اگر فوڈ سیفٹی اتھارٹی اپنا کام صحیح طریقے سے سر انجام نہ دیتے تو کوہاٹ کی عوام آج دن تک بدترین غذا لیتی جس سے میدان کم اور ہسپتال زیادہ آباد ہوتے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں