234

سی این جی کٹ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر 45 گاڑیاں جرمانہ

سی این جی کٹ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر 45 گاڑیاں جرمانہ

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) رانا عبدالرحمن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون کوہاٹ طاہر علی نے گاڑیوں کے سی این جی فٹنس سرٹیفکیٹ کے نہ ہونے کے خلاف کوہاٹ کے مختلف شاہراہوں پر کریک ڈاؤن کیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان، موٹر وہیکل ایگزیمینر اور انچارج ٹریفک پولیس عرب جان بھی موجود تھے۔کریک ڈاؤن کی نگرانی ڈی ایس پی صنوبر خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون طاہر علی نے کی۔ کریک ڈاؤن کے دوران 45 گاڑیوں کے سی این جی کے فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر دفعہ 188 کے تحت 51000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ اے اے سی ون طاہر علی نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مستقبل کے لئے سی این جی فٹنس سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سکول ڈیوٹی کرنے والے گاڑی کے ڈرائیور حضرات کو تنبیہ کی کہ گاڑی کی سائیڈ پر سکول بیگ لٹکانے سے گریز کریں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں