138

ڈی پی او کرک کے زیر صدارت استحکام امن کے حوالے سے پولیس افسران کا کرائم میٹنگ کا انعقاد 

ڈی پی او کرک کے زیر صدارت استحکام امن کے حوالے سے پولیس افسران کا کرائم میٹنگ کا انعقاد 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان مہمند نے استحکام امن ،جرائم کے روک تھام اور سد باب کے حوالے سے پولیس افسران کا اجلاس طلب کرکے کرائم کنٹرول کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن گل نواز جدون اور سرکل ایس ڈی پی اوز سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس افسران کو مقدمات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے عوامل پر تفصیلی بریفنگ دی اور مقدمات کے اندراج اور تفتیش میں موجود کمزرویوں کی نشاندہی کروا کر بہتر کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ آپ کی تھوڑی سی کمزوری کے باعث اصل ملزمان کے سزا سے بچنے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں جبکہ میٹنگ کے دوران ڈی پی او کرک نے علاقائی دفاع، امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے، جرائم کی شرح و مجرمانہ سرگرمیوں کے روک تھام اور سد باب کے متعلق ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون و انصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے معاشرے کے استحکام امن اور مفاد عامہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے ان پر زمین تنگ کردیں اور ایسے عوامل کو جرائم چھوڑنے یا پھر علاقہ چھوڑنے پر مجبور کریں اور بغیر کسی دباﺅ یا پریشر ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ ایس ایچ اوز غیر قانونی گیس کنکشن کرنے والوں سمیت غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کیخلاف بھی مؤثر کارروائیاں کریں اور ملک وقوم کے خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹیں۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے حدود میں اہم سرکاری اور پرائیوٹ مقامات کی سیکورٹی کا خیال رکھتے ہوئے غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں سمیت غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کے خلاف بھی خصوصی مہم چلائیں جبکہ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے پولیس افسران کو یہ تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری سربراہی میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کیلئے کرک پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تمام پولیس افسران خدمت خلق کو اپنا شعار بنا کر پولیس افسران اور اہلکاران تھانوں میں آنے والے سائلین کو ہر قسم کی ممکن مدد اور تعاون کی فراہمی کو یقینی بنا دیں جبکہ میٹنگ کے دوران آنے والے پولیو مہم کو احسن طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں