159

ہنگو میں اپنی نوعیت کا پہلا پرائیویٹ میڈیکل کالج کا قیام

ہنگو میں اپنی نوعیت کا پہلا پرائیویٹ میڈیکل کالج کا قیام

تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تعلیم عام کر کے ہم زمہ دار نئی نسل تیار کر سکتے ہیں۔ ہنگو میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام ایک مستحسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افسر شاہد احمد خان، مفتی یونس، اسسٹنٹ ڈایریکٹر دلاور خان، سینئر صحافی و لیکچرار طارق محمود مغل، لیکچرار سراج اورکزئی، ملک عمران اور دیگر نے باب مدینہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سید ثمین، ڈاکٹر صدام، علما اکرام، سیاسی و سماجی شخصیات، سابق ناظم خیال بت خان،تعلیمی اداروں کے طلباء اور معززین بھی موجود تھے۔ ڈی پی او شاہد احمد خان نے پرنسپل ملک عمران کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باب مدینہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسیپل ملک عمران نے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈی پی او شاہد احمد خان، سینئر صحافی طارق محمود مغل ،مفتی یونس اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی، علاقائی مسائل اور نفرتوں کے خاتمے کے لیے تعلیم کو عام کرنا وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی تربیت اور طب کی تعلیم کے حوالے سے یہ ادارہ اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور پرائیویٹ سیکٹر ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے جو خدمات انجام دے رہا ہے اس کی ستائش نہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ تقریب میں ڈی پی او شاہد احمد خان سمیت دیگر مہمانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کئیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں