136

کرک، خفیہ اطلاع پر ٹال پلازہ چیک پوسٹ پر اسلحہ سمگلر گرفتار

کرک، خفیہ اطلاع پر ٹال پلازہ چیک پوسٹ پر اسلحہ سمگلر  گرفتار

کرک پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹال پلازہ پولیس چیک پوسٹ پر اسلحہ سمگلر افسر خان ولد نادر خان سکنہ پائندہ خیل سرائے نورنگ لکی مروت کو اسلحہ و ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایک کلاکوف 222 بور، ایک شارٹ گن 30 بور، 44 بور کے 400 کارتوس، 30 بور کے 100 کارتوس، کلاشنکوف کے 20 کارتوس شامل ہیں۔ گرفتار سمگلر کو تھانہ کرک سٹی منتقل کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں