315

ایس ایس ٹی ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے لیے خوشخبری، عارضی میرٹ لسٹ آویزاں

ایس ایس ٹی ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے لیے خوشخبری، عارضی میرٹ لسٹ آویزاں

کوہاٹ ایف ٹی ایس کے تحت ایس ایس ٹی مرد اساتذہ کی بھرتی کی میرٹ لسٹ مردانہ ایجوکیشن آفس کوہاٹ میں آویزاں کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوہاٹ حازق الرحمان نے ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں کو مطلع کیا ہے کہ ایس ایس ٹی (مردانہ) پوسٹ کی عارضی لسٹ دفتر ہذا میں آویزاں کر دی گئی ہے۔ کسی بھی اعتراض یا درستگی کی صورت میں اپیل 27 فروری تک دفتر ہذا میں جمع کرائی جاسکتی ہے ۔ نیز وہ اُمیدوار جن کے نام ٹاپ10 میں شامل ہیں اپنے اسناد کی تصدیق شد کاپیاں بمعہ درخواست فارم دفتر ہذا میں27 فروری تک جمع کرائیں۔ انٹرویو 28 فروری 2020 کو دفتر ہذا میں منعقد ہوگا اور پھر 29 فروری کو عارضی میرٹ لسٹ لگائی جائے گی جس کے خلاف اپیل 3 مارچ 2020 تک کی جاسکے گی اور 4 مارچ 2020 کو فائنل میرٹ لسٹ آویزاں کی جائیگی

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں