236

ضلعی انتظامیہ کا بغیر وہیکل ایگزامینر سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 

ضلعی انتظامیہ کا بغیر وہیکل ایگزامینر سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری کوہاٹ مراد احمد ہوتی نے بدھ کے روز موٹر ویہکل ایگزامنیر اور ٹریفک پولیس انچارج فٹنس سرٹیفیکٹ کے بغیر چلنے والی پرائیویٹ اور سکول ڈیوٹی پر معمور گاڑیوں کے علاوہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی کٹس اتارے گئے اور 40 ڈرائیوروں سے خلاف ورزی کرنے پر موٹر ویہکل آرڈیننس 1965 اور 188 پی پی سی کے تحت 11 ہزار ایک سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو پابند کیا گیا کہ وہ سی این جی کٹس سلنڈر ورکشاپ سے سی این جی کٹس فٹنس سرٹیفیکٹس حاصل کریں۔ علاوہ ازیں سکول گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو تاکید کئی گئی کہ وہ طلباء و طالبات کے بستے چھتوں پر رکھنے اور اطراف پر لٹکانے سے گریز کریں ۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں