564

محکمہ ریلیف کے پی کا اپنے ملازمین کے لیے کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر جاری

محکمہ ریلیف کے پی کا اپنے ملازمین کے لیے کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر جاری

محکمہ ریلیف، خیبر پختونخوا نے اپنے ماتحت دفاتر ملازمین کو کرونا وائریس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ ہدایات کے مطابق روایتی طریقے سے گلے ملنا اور ہاتھ نہ ملانے سے متعلق ملازمین کو شائیستگی سے سمجھائیں۔ اس کے علاوہ بائیو میٹرک مشین سے ملازمین کی حاضری بھی روک دی گئی ہے۔ سائیڈ ریلنگ، دروازوں پر دستک وغیرہ سے گریز کیا جائے۔ تمام دفتری اشیاء، کمپیوٹر کیبورڈ، ٹیلی فون اور فیکس مشین وغیرہ کو چھونے کے لئے مناسب دستانوں کا بندوبست کریں۔ مزید اگر کسی بھی ملازم کو زکام کی تکلیف ہو اس صورت میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ماسک کو ایک دن سے زیادہ استعمال سے گریز کیا جائے۔ تمام باتھ روم سے تولیے ہٹانے اور صاف ستھرے تولیے رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کسی بھی ملازم کو کھانسی زکام کی تکلیف محسوس ہو تو فوری پر ہسپتال سے رجوع کریں۔ تمام ملازمین دن میں 3 تا 4 مرتبہ صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں