247

کوہاٹ پولیس میں نئے باب کا اضافہ، درہ آدم خیل پولیس سٹیشن کی افتتاحی تقریب 

کوہاٹ پولیس میں نئے باب کا اضافہ، درہ آدم خیل پولیس سٹیشن کی افتتاحی تقریب 

آج درہ آدم خیل میں پولیس سٹیشن درہ آدم خیل کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید عبدالجبار شاہ, ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ, بریگیڈ کمانڈر 117 بریگیڈ بریگیڈئیر شہزاد نے درہ آدم خیل کے مشران کیساتھ ملکر تھانے کا افتاح کیا۔ تھانے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر درہ آدم خیل کے مقامی عمائدین نے پولیس و سول انتظامیہ اور عسکری حکام کا پرتپاک استقبال کیا۔ تھانے کی افتتاحی تقریب میں ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن (ر) منصور امان, ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمان, کمانڈنگ آفیسر کرنل شفیق اور اسسٹنٹ کمشنر درہ آدم خیل شایان علی بھی موجود تھے۔ تقریب میں سابق ایم این اے ملک باز گل, ملک نائب خان, ملک اکبر خان, ملک جندول, مختلف اقوام کے عمائدین, متعلقہ پولیس افسران, سول انتظامیہ و پاک فوج کے حکام اور عوام کی کثیر تعداد بھی شریک رہی۔ افتتاحی تقریب کے دوران درہ آدم خیل کے عوام کو پولیس کیساتھ وابستہ معاملات میں بھر پور ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں مقامی لوگوں کیلئے انکی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس, پولیس کلئیرنس اور کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب کے دوران مقامی روایات کو ملحوظ خاطر رکھ کر علاقے میں پولیسنگ کا نظام رائج کرنے کا عزم دہرایا گیا۔ مقامی لوگوں کو باور کرایا گیا کہ پولیس عوام کی عزت نفس اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو مقدم رکھتے ہوئے فرائض منصبی ادا کرتی رہے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ, ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ پولیس و سیکیورٹی فورسز اور عوام کی لازوال قربانیوں کی بدولت امن و خوشحالی کا دور لوٹ آیا ہے۔ مشکل اور کٹھں حالات کے باوجود قبائلی عوام نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے۔ خیبر پختونخوا پولیس, قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور قبائلی عوام نے فرسٹ لائن ڈیفنس کے طور پر کردار ادا کرکے حب الوطنی کی مثال قائم کی اور وطن عزیز کے دفاع پر آنچ نہیں آنے دیا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب ملکر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں اور بد امنی کے مرتکب ملک دشمن عناصر کے مزموم عزائم ناکام بنائیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں