208

پشاور ضلعی انتظامیہ کا ورسک روڈ پر ناجائز تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن 

پشاور ضلعی انتظامیہ کا ورسک روڈ پر ناجائز تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن 

پشاور ضلعی انتظامیہ نے ورسک روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ڈاکٹر احتشام الحق نے آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن میں درجنوں دکانوں کے تھڑے، چھجے اور دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کیے گئے۔ آپریشن میں ٹاؤن ٹو کے ڈیمالشنگ سپرنٹنڈنٹ ارباب میر عالم خان اور پولیس کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں