1,364

کوہاٹ کی عوام نئے طریقے سے لٹنے لگی، اب دو ٹول پلازہ پر فیس دینا ہو گی

کوہاٹ کی عوام نئے طریقے سے لٹنے لگی، اب دو ٹول پلازہ پر فیس دینا ہو گی

کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر یکے بعد دیگرے حادثات کے بعد ٹول پلازہ کو دو جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کوہاٹ کے بعض مقامی لوگوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے این ایل سی و این ایچ اے حکام سے اپیل کی ہے کہ چونکہ ہم خوشحال گڑھ تا رازگیر بانڈہ، بابری بانڈہ کے رہائشی اس کا استعمال مختصر اور آسان راستے یعنی کوہاٹ بائی پاس سے آسانی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال، تعلیمی اداروں، پی اے آفس، ڈی ایچ او آفس، نادرا دفاتر وغیرہ میں سفر کرتے ہیں۔ عوام نے اس دو جگہ تنصیب والے ٹول پلازہ کو منتقل کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور اسے انڈس ہائی وے پر پولیس و کسٹم چیک کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب منتقل کیا جائے تاکہ شہر کے مقامی رہائش پذیر ایک بار پھر بلا معاوضہ اپنی منزل مقصود کا سفر کریں کیونکہ الگ الگ مقامی سفر کے باوجود انکو 140 روپے ادا کرنے پڑنے پر مالی نقصان ہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں