472

پشاور، ماسک بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، تین دکانیں سیل، تین مالکان گرفتار

پشاور، ماسک بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، تین دکانیں سیل، تین مالکان گرفتار

ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے پشاور کی مختلف ہول سیل مارکیٹ میں بلیک میں ماسک فروخت کرنے پر تین دکانوں کو سیل کرتے ہوئے تین مالکان کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان نے اسسٹنٹ کمشنر سید نعمان علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہاب الدین کے ہمراہ نمک منڈی، کراچی مارکیٹ اور پیپل منڈی میں مختلف میڈیسن و سرجیکل دکانوں کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیٰ ظاہر نے ورسک روڈ اور حیات آباد میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران نمک منڈی میں دو دکانوں جبکہ پیپل منڈی میں ایک دکان کے مالک کو بلیک میں ماسک فروخت کرنے پر گرفتار کرکے دکانوں کو سیل کر دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کے مطابق کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مارکیٹ میں ماسک کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور بلیک میں ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ اس ضمن میں انتظامی افسران سمیت دیگر محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور افسران اس دوران روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کر کے بلیک میں ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے اور کوئی بھی دکاندار یا ہول سیلر بلیک میں ماسک فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں