173

پشاور، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر دفعہ 144 نافذ 

پشاور، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر دفعہ 144 نافذ 

ضلعی انتظامیہ پشاور نے سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزہ اور ناجائز منافع خوری پر پابندی عائد کردی ہے۔ سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی۔ پابندی کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہو گا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامی افسران سمیت پولیس کو سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظرسیفٹی ماسک کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت کر دی ہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں