173

لاچی میں ریونیو دربار

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن(ر) عبدالرحمن نے شدید بارش کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر لاچی کے دفترمیں ریونیو دربارکا انعقاد کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر لاچی محمد علی شاہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کوہاٹ ون و تھری طاہر علی اور مراداحمد ہوتی،تحصیلدران،ڈی ایس پی پولیس،ایس ایچ اوتھانہ لاچی، گردواران اورتمام حلقہ پٹواری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

تحصیل بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔دربارمیں لاچی،شکردرہ،رحمن آباد،مندوری،درملک اوردیگرعلاقوں کے عوام نے ریونیو سے متعلق اپنی شکایات ڈپٹی کمشنر کوپیش کیں۔ تاہم زیادہ ترشکایات شاملات کی تقسیم اوران پرمتنازعہ تعمیرات سے متعلق تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ پٹواریوں کوہدایت کی کہ ایک ایک کیس کا دستاویزات کی روشنی میں تفصیلی جائزہ لیاجائے اورشکایات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ اے سی لاچی اورڈی سی آفیس کوہاٹ کو پیش کی جائے۔لوگوں نے اپنے مسائل غورسے سننے پر ڈپٹی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں