549

اورکزئی کورونا وائرس سے مکمل طور پر صاف قرار دے دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک کے مطابق ضلع اورکزئی میں کورونا وائرس کے 11مریض مکمل طورپر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ضلع اورکزئی میں اندرونی طور پر کورونا وائرس پر مکمل طور پر قابو پالیاگیاہیں۔ ضلع اورکزئی کو مکمل طور پر صاف قرار دیاگیاہے

ضلع اورکزئی میں کوئی مقامی کورونا کا مریض نہیں ہے صرف قطر سے آنے والے دو مشتبہ مریضوں کوائیسولیشن وارڈ میں داخل کئے گئے ہیں ان کے ٹیسٹ لیبارٹری کو بھیج دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع اورکزئی میں خلیجی ممالک اور دیگر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے چانسز بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے وباء کے بعد ضلع اورکزئی میں اورکزئی سکاوٹس،اورکزئی پولیس،ضلعی انتظامیہ،پولیو ورکروں،محکمہ صحت ضلع اورکزئی نے ملکر کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ طور پر جدوجہد کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع اورکزئی میں کورونا وائرس پر قابو پالیاگیا اور تمام مریض صحت یاب ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ خلیجی ممالک اور دیگر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں اور کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج ومعالجے اوران کو کورنٹائن اور ائیسولیٹ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز نے ہمارے ساتھ کورونا وائرس وباء کے خلاف اس جہاد میں فرنٹ کاکردار ادا کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں