1,168

ماہرین فلکیات کے مطابق عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی

ریاض (بیوٹی فل کوہاٹ 21 مئی 2020) ماہرین فلکیات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 22 مئی بروز جمعہ 29 رمضان المبارک کی شام شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ریاض کے قریب ماجمہ یونیورسٹی کی رصد گاہ کے ماہر فلکیات کے مطابق ، ان حسابات سے ظاہر ہوا ہے کہ جمعہ کے روز چاند سورج سے پہلے غروب ہو گا اس لئے عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ آبزرویٹری ذرائع نے بتایا: “سائنسی حساب کے مطابق جو فلکیاتی آبزرویٹری سائٹ پر شائع ہوئے تھے کہ جمعہ 29 رمضان کو سورج شام 6:39 پر 293 ڈگری پر غروب ہوگا۔ اور چاند شام 6:26 پر غروب ہوگا، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ چاند غروب آفتاب سے 13 منٹ پہلے غروب ہوگا۔

جبکہ بروز ہفتہ ، 30 رمضان المبارک، 23 مئی کو سورج شام 6 بجکر 40 منٹ 239 ڈگری پر غروب ہوگا اور چاند 7:23 پر 293 ڈگری پر غروب ہوگا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد 40 منٹ تک افق پر رہیگا جسے آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔ دریں اثنا ، القسیم یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے آب و ہوا کے پروفیسر اور آب و ہوا کے حالات کو نام دینے والی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے زور دے کر کہا کہ چاند جمعہ کے روز سورج سے تقریبا 10 منٹ قبل غروب ہو گا۔ اسی وجہ سے عید رمضان کے 30 روزوں کی تکمیل کے بعد اتوار کو ہوگی۔

حوالہ سعودی گزٹ ویب سائیٹ: https://saudigazette.com.sa/article/593396

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں