کرونا وائرس سے متاثرہ لیاقت ہسپتال کوہاٹ کی سٹاف نرس مسرت چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت ہسپتال کوہاٹ چلڈرن وارڈ کی نرس مسرت کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ رزلٹ پازیٹیو آنے پر انہیں ڈی ایچ کیو کے ڈی اے ہسپتال کوہاٹ کے کرونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں مذکورہ نرس کی طبیعت ذیادہ خراب ہونے پر انہیں پشاور ریفر کردیا گیا جہاں وہ دم توڈ گئیں۔
کرونا وائرس سے متاثرہ جانبحق لیاقت ھسپتال کی نرس مسرت کی تجھیز و تدفین کوہاٹ کرسچین کے قبرستان میں پاک فوج علاقہ پولیس اور ٹی ایم اے انفورسمنٹ آفیسر کی موجودگی میں ادا کر دی گئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لیاقت ہسپتال کوہاٹ کے چلڈرن وارڈ کو ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد سیل کردیا گیا ہے اور وارڈ کے مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اور دیگر سٹاف اور عملے کے بھی کرونا سیمپل لیکر لیبارٹری بھیجوائے جارہے ہیں۔