74

پشاور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 52 نانبائی گرفتار

پشاور:ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری۔کم وزن روٹی فروخت کرنے والے 52 نانبائیوں سمیت پشاور بھر سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 292 گرفتار۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ورسک روڈ پر 2 آٹو ورک شاپ اور 3 پراپرٹی کے دفاتر سیل۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کسٹم چوک میں کپڑے کی مارکیٹ سیل۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور بھر میں 113 دکانیں سیل۔
سرکلر روڈ پر سوئمنگ پول سیل۔

کاروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان نے اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین کے ہمراہ ورسک روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ کاروائی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 آٹو ورکشاپ سمیت 3 پراپرٹی کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے اندرون شہر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے چارسدہ روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنوں اور بازاروں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار نے کوہاٹ روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنوں اور بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے لنڈی ارباب اور ہزارخوانی کے علاقے میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے پشاور صدر کے مختلف بازاروں میں دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے پابندی کے باوجود سوئمنگ پول میں نہانے پرپول کو سیل کر تے ہوئے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیٰ ظاہر نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی نے یونیورسٹی روڈ اور کسٹم چوک میں مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے کسٹم چوک میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کپڑوں کی مارکیٹ کو سیل کر دیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے چمکنی اور پھندو کے علاقوں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے ورسک روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے دلہ زاک روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔کاروائیوں کے دوران پشاور بھر سے مجموعی طور پر 292 افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جن میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے 52 نانبائی بھی شامل ہیں جبکہ پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 113دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرنے عوام اور تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت سےٖفٹی ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں