383

محکمہ صحت کی جانب سے رینڈم ٹیسٹنگ

ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خان خٹک کے مطابق ضلع اورکزئی میں 5 سرکاری ملازمین سمیت گیارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا مریضوں میں اے سی ریونیو امتیاز علی شاہ، ہیڈ کلرک ڈی ایچ او افس منور، دو پولیس اہلکاراور آئی بی کے سب انسپکٹر سمیت 11 افراد شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ،پولیس،محکمہ صحت اور عام لوگوں سے144 رینڈم ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ 144 ٹیسٹوں میں سے 97 ٹیسٹوں کے نتائج آگئے تھے جن میں 11 افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آ گئے جبکہ 47 کورونا ٹیسٹوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں