کوہاٹ (بیوٹی فل کوہاٹ نیوز) میں پٹرول کی بوتلوں اورگیلن میں فروخت پر دفعہ 144 عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی کوہاٹ عبدالرحمان نے پٹرول کی بوتلوں اور گیلن میں فروخت پر دفعہ 144 عائد کر دی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پٹرول کی بوتلوں اور گیلن کی فروخت پر تیس دن تک پابندی عائد رہے گی۔

بوتلوں، کینز اور ڈرمز میں پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد
ڈپٹی کمشنر کوہاتٹ نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کی حدود میں بوتلوں، کینز اور ڈرمز میں پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گا۔