887

کوہاٹ میں بجلی چوروں کے خلاف مڈنائٹ آپریشن۔ درجنوں دھر لیئے

ایکسیئن واپڈا کی ہدایات پر کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔

کوہاٹ(رپورٹ۔باسط گیلانی)ایس ڈی او اربن ون واپڈا پیسکو محمد فاروق نے بجلی چوروں کے خلاف مڈنائٹ آپریشن میں متعدد بجلی چور اور ڈائریکٹ کنڈے لگانے والے افراد دھر لیے ۔منسٹری پاور ڈویژن، سی ای او پیسکو، ایکسئن رورل الطاف حسین کی ہدایت پر ایس ڈی او اربن ٹو محمد فاروق، ایل ایس فرمان الدین، ایل ایس عبدالرحمان اور سٹاف نے کورونا ایس او پیز کے تحت لاچی ایکسپریس فیڈر سے منسلک علاقوں باقی زئی، جرما، تپی، سورگل، بماں، کمرڈنڈ میں مڈنائٹ آپریشن کیا۔آپریشن میں درجنوں ڈائریکٹ کنڈے ہٹا کر 15 بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔

آپریشن میں بجلی بند میٹرز اور ڈیفالٹرز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور ہزاروں روپے جرمانے بھی کیے گئے۔ایس ڈی محمد فاروق نے عوام سے اپیل کی کے بجلی چوری سنگین جرم ہے لوگ اس کی حوصلہ شکنی کریں ایک بجلی چور کی وجہ سے پورے علاقے کو مسلہ درپیش ہوتا ہے۔انہوں نے کہا بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس طرح کے آپریشن جاری رہیں گے۔

اسی طرح کوہاٹ ۔پیسکو خیبر سرکل سٹی ڈویژن کوہاٹ کے عملے کا رات گئے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن متعدد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔کوتل ٹاون 11 کے وی فیڈر، نیو سٹی ون سپرنگ ویلی میں تین ڈائریکٹ کنڈے اور ایک بند میٹر کو ہٹا کر ایف آئی آر کے لیے مراسلہ بھیج دیا گیا. ایس ڈی او واپڈا نور محمد نے بیوٹی فل کوہاٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس طرح کے آپریشن جاری رہیں گے

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں