176

ٹل پولیس کی کاروائی اشتہاری مجرم گرفتار

ہنگو تھانہ ٹل پولیس کاجرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکےخلاف ٹارگٹڈاپریشن۔اشتہاری کی گھرمیں موجودگی کی اطلاع پرٹل کےایک مکان پرچھاپے کےدوران اسلام ابادتھانہ شالیمارپولیس کوقتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش اشتہاری گرفتار۔

ٹل کےتمام علاقہ جات میں پولیس جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیاں جاری رکھے گی۔ایس ایچ اووقاص خان اورکزئی ۔تفصیلات کےمطابق ڈی پی اوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ٹل پولیس نے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکےخلاف ٹارگٹڈاپریشن کرتے ہوئے ایس ایچ اوٹل وقاص خان اورکزئی کی قیادت میں اشتہاری کی گھرمیں موجودگی کی اطلاع پر ٹل کےایک مکان پرچھاپہ لگاکراسلام اباد تھانہ شالیمارپولیس کومطلوب اشتہاری ملزم حافظ قاسم ولدرحمت اللہ کوگرفتارکرلیا۔اشتہاری ملزم کےخلاف تھانہ شالیماراسلام ابادمیں قتل کی ایف ائی اردرج ہے۔پولیس نے زیرحراست ملزم کوتھانہ ٹل منتقل کردیاہے۔ایس ایچ اوٹل وقاص خان اورکزئی کےمطابق تھانہ ٹل کے تمام علاقہ جات میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکےخلاف بلاتفریق کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں