203

ویمن چلڈرن پارک میں مزید جھولوں اور لائیٹس کی تنصیب کا فیصلہ


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف،تحصیل میونسپل آفیسر کوہاٹ محمد شعیب اورمشیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندہ خصوصی محمد احسن ایاز بنگش نے ویمن اینڈ چلڈرن فیملی پارک کوہاٹ ولائبریری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایکسیئن ٹی ایم اے لعل غفار نے پارک ولائبریری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں افسران کو آگاہ کیا جبکہ پارک میں جھولے ولائٹس کی مزید تنصیب کا فیصلہ کیاگیا تاکہ عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ مشیر آئی ٹی کی خصوصی ہدایات ہیں کہ پارک میں زیادہ سے زیادہ سہولیات عوام کو فراہم کی جائیں تاکہ عوام تفریخ کے مواقع سے بہتر طورلطف اندوز ہوسکیں اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسسٹنٹ کمشنر فرقان اشرف نے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کااظہار کیا اورٹی ایم او کوہاٹ محمد شعیب کو خراج تحسین پیش کی کہ ٹی ایم اے کی جانب سے پارک کی صفائی وسہولیات کا خیال رکھا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں