152

پشاور ڈیکسامیتھاسون کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد

ڈپٹی کمشنر پشاور نے زندگی بچانے والی ادویات ڈیکسامیتھاسون کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کر دی۔ اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

پشاور:صوبائی دارلحکومت میں ڈیکسامیتھاسون میڈیسن کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد،ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر

پشاور:ڈپٹی کمشنر پشاور کے نوٹس میں آیا تھا کہ چند عناصر مارکیٹ میں زندگی بچانے والی دوائی ڈیکسامیتھاسون کی مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں،

پشاور:مصنوعی قلت کی وجہ سے بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے،ڈی سی پشاور

پشاور:مصنوعی قلت کی وجہ سے ڈیکسامیتھاسون کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں،ڈی سی پشاور

پشاور:ڈپٹی کمشنر پشاور کا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت۔ اعلامیہ

پشاور:دکاندار حضرات ڈیکسامیتھاسون فروخت کرتے وقت گاہک کی مکمل تفصیل بمعہ شناختی کارڈ رجسٹر میں ریکارڈ کرنے کے پابند ہوں گے،ڈی سی پشاور

پشاور:دکاندار حضرات ڈیکسامیتھاسون کی خریدو فروخت کا تمام ڈیٹا ضلعی انتظامیہ و دیگر افسران کو بوقت ضرورت مہیا کر نے کے پابند ہونگے،ڈی سی پشاور

پشاور:ڈیکسامیتھاسون کی مصنوعی قلت اور بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں