167

کوہاٹ ٹرانسپورٹ ٹرمینلز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ


ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون کوہاٹ طاہرعلی نے جمعرات کے روز مختلف بس ٹرمینلز کادورہ کیا اورکرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

ٹرمینلز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لازمی ماسک پہننے کی ہدایت پرسختی سے عمل کیاجائے جو کہ گاڑیوں کے عملہ اورمسافروں کی سلامتی کیلئے ضروری ہے۔انتظامیہ کو مزید ہدایت کی گئی کہ اڈوں میں تمام گاڑیوں کوایک دوسرے سے کم از کم پانچ میٹر کے فاصلے پر پارک کیاجائے تاکہ بس ٹرمینلز کے اندر عوامی اجتماعات کو روکنے میں مدد مل سکے اورلوگوں کوایک جگہ جمع ہونے سے موثر طورپرروکاجاسکے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں