273

آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

دنیا بھر میں آج 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔

پاکستان میں بھی 21 جون بروزاتوار کو رواں سال کا طویل ترین دن ہوگا جب کہ 22 جون بروز پیر سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 21 جون کو سال کا طویل ترین دن تک روشن رہے گا، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی بر قرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔

یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔

اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے ، جبکہ 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں