216

کوہاٹ بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ۔ وفاقی وزراء حرکت میں آگئے

کوہاٹ کا جاری لوڈشیڈنگ اور اوور لوڈ فیڈرز کے حوالے سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی عمر ایوب وزیر برائے پانی و بجلی کے ہنگامی بنیادوں پر ملاقات۔
کوہاٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، نئے فیڈرز کے افتتاح اور گرڈ کی اپگریڈیشن پر خصوصی ملاقات کا ایجنڈہ رہے۔

کوہاٹ میں بجلی کے مسائل بڑھ رہے ہیں جلد ان کا حل ممکن بنایا جائے اور تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔ شہریار آفریدی

کوہاٹ میں لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسلہ بہت جلد مکمل طور پر حل کیا جا رہا ہے، عمر ایوب

وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب نے موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ کوہاٹ میں بجلی کے کام جلد مکمل کئے جائیں اور شیڈول کے خلاف کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہئیے۔ عمر ایوب

نئے فیڈرز کا افتتاح جلد کئے جائنگے اس کے علاوہ ٹرائیبل الیکٹرک سپلائی اور پیسکو معاملات کے حل کے بعد کافی علاقوں سے کم وولٹیج کا مسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ شہریار آفریدی

استرزئ لو وولٹیج کو جلد ازجلد ختم کرنے اور لاچی رورل فیڈر بائیفارکیشن کرنا ترجیحات میں شامل ہیں۔ شہریار آفریدی

ان تمام مسائل کو جلد ازجلد حل کیا جائیگا۔ عمر ایوب

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں