کوہاٹ بورڈ کنٹرولر فارغ کر دیا گیا
کوہاٹ بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کو فارغ کر دیا گیا۔ وقار احمد کو واپس انکے عہدے پر چارج لینے کا کہا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ بنوں اور ایبٹ آباد بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے لیٹر بھی ٹائپ ہو چکے ہیں جن کے بارے میں آجکل میں فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے امسال امتحانات میں پرچہ آؤٹ اور نقل کنٹرول میں ناکامی کے باعث کوہاٹ بورڈ کا نام پورے صوبے میں مثبت طور پر اجاگر نہ ہوسکا۔
