194

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے شاہ پور یونین کونسل میں بچے کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے شاہ پور یونین کونسل میں بچے کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ نے شاہ پور یونین کونسل میں بچے کو قطرے پلا کر ماہ اپریل کے پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نواز ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز مراد احمد ہوتی اور صاحبزادہ سمیع اللہ، ڈسٹرکٹ کونسلر محمد اقبال اور عمائدین علاقہ موجود تھے ۔اسی طرح ٹرائبل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں بھی اس مہم کا افتتاح قوم بوستی خیل سے کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر کوبتایا گیا کہ اس مہم میں پورے ضلع میں 211252 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے821 موبائل ٹیمیں، 80 فیکس ٹیمیں، 32 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 5 رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے 108 جبکہ کام نیٹ یونیسیف کے 14 کارکن اپنی خدمات انجام دیں گے۔پولیو ٹیموں کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو مذکورہ ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیو ورکرزسے کہاہے کہ وہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنائیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں