168

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے شہریار آفریدی کے اعزاز میں دعوت

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے شہریار آفریدی کے اعزاز میں دعوت 

سیکرٹری وزارت داخلہ اعظم سلیمان کی طرف سے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور موجودہ وزیر سیفران شہریار آفریدی کے اعزاز میں دعوت دی گئی۔ جس میں ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی افسران بھی شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ شہریار آفریدی ایک محب وطن، بہترین اور قابل وزیر رہے۔ اس کے علاوہ تمام افسران نے کہا کہ شہریار آفریدی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا اور دعا ہے کہ وہ جہاں رہیں خوش اور کامیاب رہیں۔ اس موقع پر شہریار آفریدی نے سیکرٹری داخلہ سمیت تمام آفسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارت داخلہ کی ایک بہترین اور قابل ٹیم ہے اور ملک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آخر میں سب نے مل کر دعا کی اور کہا کہ اللہ پاکستان کو شاد و آباد رکھے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں