138

ڈی پی او ہنگو کا تراویح کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد کا دورہ

ڈی پی او ہنگو کا تراویح کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان نے نماز تراویح کے اوقات میں مساجد کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے رات شہر کے مختلف مساجد کے دورے کئے، دورے کے دوران ڈی پی او نے سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے اور نمازیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انہیں چوکس اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان نے ریجنل پولیس افیسر کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پر نماز تراویح کے اوقات میں اندرون شہر مساجد کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مساجد اڈہ مسجد، حلیمہ، شاہی، حضرت علی اور مدرسہ سپین خاوری وغیرہ کے دورے کئے. دورے کے دوران ڈی پی او نے سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مساجد کی سیکورٹی کے متعلق اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نمازیوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے چوکس اور الرٹ رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام دیں. مشکوک اور اجنبی افراد پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے کسی بھی اجنبی یا مشکوک شخص کو بغیر تلاشی کے مسجد کے اندرنہ جانے دیں. جامع اختیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے ڈی پی او نے انہیں دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمیٹ استعمال یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں.

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں