105

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں سزا و جزا کا عمل یقینی بنا دیا گیا، مشیر تعلیم خیبر پختونخوا

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں سزا و جزا کا عمل یقینی بنا دیا گیا، مشیر تعلیم خیبر پختونخوا

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے ایبٹ آباد بورڈ میں تقسیم تقریب گولڈ میڈل اور ستوری دا پختونخوا پروگرام کے تحت طلباء میں چیک کی تقسیم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مشیر تعلیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلباء و طالبات کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشاء اللہ یہی طلباء اپنے ملک کا نام روشن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں سزا و جزا کا عمل یقینی بنا دیا گیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء، اساتذہ اور پرنسپلز کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات دے رہی ہے۔ پاکستان کا بہتر مستقبل نوجوانوں اور نئی نسل کے ہاتھوں میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے تعلیمی وژن “کوالٹی ایجوکیشن فار آل” کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
انقلابی اصلاحات سے سرکاری سکولوں کے میٹرک رزلٹ 73 فیصد اور انٹر رزلٹ 83 فیصد آئے ہیں۔ صوبے کے تمام بورڈ اور امتحانی سسٹم میں مزید اصلاحات لا رہے ہیں، عوامی مفاد میں بڑے فیصلے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈز چیئرمین کی تعیناتی میرٹ پر جلد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہو کہ یکم ستمبر سے سکولوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم شروع کر دی جائے گی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں