54

بڑھ فٹ بال ٹورنامنٹ کوہاٹ تاندہ کلب نے جیت لیا

بڑھ فٹ بال ٹورنامنٹ کوہاٹ تاندہ کلب نے جیت لیا

محکمہ سپورٹس خیبرپختونخوا کوہاٹ کے زیر اہتمام بڑھ جبی کوہاٹ میں بڑھ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سید سکندر شاہ تھے۔ جنہوں نے فاتح ٹیموں کو ونر اور رنر اپ ٹرافیاں دینے کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ میں کل 26ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میرباش خیل اورتاندہ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ جس سے آخرالذکر نے پنلٹی کک پر جیت لیا۔ ریجنل سپورٹس آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ سپورٹس کوہاٹ ریجنل اور ڈسٹرکٹ لیول کے ساتھ ساتھ یونین کونسل کی سطح پر بھی مختلف کھیلوں کا انعقاد کررہی ہے تاکہ بہترین ٹیلنٹ سامنے آٓسکے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا صوبائی حکومت کا مشن ہے کیونکہ جب کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویراں اور دہشت گردانہ سوچ کو شکست ہوگی اور اچھے ذہن کے لوگ پیداہوں گے۔ قبل ازیں کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایاگیا۔شائقین کرکٹ نے کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت خیبر پختونخوا کی کاوشوں کو سراہا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں