117

تبدیلی آگئی، کوہاٹ توغ بالا میں بنیادی مرکز صحت میڈیکل آفیسر سے محروم

تبدیلی آگئی، کوہاٹ توغ بالا میں بنیادی مرکز صحت میڈیکل آفیسر سے محروم

کوہاٹ میں محکمہ صحت پستی کی جانب رواں ہے۔ کہیں پر پورا کا پورا سٹاف موجود نہیں تو نہیں سٹاف تو ہے لیکن سہولیات میسر نہیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دوم کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے بی ایچ یو توغ بالا کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر میسر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال کےدورے کے دوران زیادہ تر مریض گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ پر انکشاف ہوا کہ ابھی تک ہسپتال میں میڈیکل آفیسر میسر نہیں۔ اس کے ساتھ کچھ انیٹی بائیوٹک اور کھانسی کی دوائیوں کی بھی کمی پائی گئی۔ میڈیکل آفسیر کی سیٹ کا خلاء کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کو آگاہ کر دیا جنھوں نے اس خلاء کو جلد از جلد پر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں