114

کوہاٹ چھاؤنی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،  دو مجرمان گرفتار 

کوہاٹ چھاؤنی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،  دو مجرمان گرفتار 

کوہاٹ چھاؤنی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو مجرمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ عرفان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو قانون شکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے کلاشنکوف, پانچ پستول, دس چارجرز, سینکڑوں کارتوس اور دو کلو گرام چرس برآمد کرلیے۔ کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں