55

عوامی شکایات پر محکمہ فوڈ ہنگو کی کاروائی، 2 قصائیوں سمیت 5 دُکاندار گرفتار

عوامی شکایات پر محکمہ فوڈ ہنگو کی کاروائی، 2 قصائیوں سمیت 5 دُکاندار گرفتار

ڈپٹی کمشنر ہنگو طیب عبداللہ کی ہدایت پر ڈی ایف سی صلاح الدین کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درج شکایات پرکاروائی کرتے ہوئے توغ سرائے،قاضی پمپ اور ملحقہ علاقہ جات میں مختلف دُکانوں پر اچانک چھاپے لگائے جہاں نے انہوں 2 قصائی اور دو پولٹری فروشوں سمیت بیکری اور سبزی فروش کو عدم صفائی، کم وزن پولٹری فروش اور گوشت کی ترازومیں ناپ تول کی کمی پر 5 دُکانداروں کو گرفتار کر لیاجبکہ ہنگو شہر میں مختلف جنرل سٹور،فروٹ سبزی و فروش، کباب فروش کے دُکانوں پر چھاپوں کے دوران صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اورکوالٹی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر اے ایف سی کا کہنا تھا کہ قصائی حضرات جالیاں لگانے اور ترازو کی وزن کو پورا رکھنے، صفائی کا خاص خیال رکھنے سمیت فوڈ قوانین پر عمل در آمد ہر صورت یقینی بنائیں بصورت فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں